مزید خبریں

Jamaat e islami

رشوت لے کر نمبر بڑھانے کی اطلاع ، میٹرک بورڈ پر چھاپا ریکارڈ سیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن ویسٹ نے رشوت لے کر نمبر بڑھانے کی اطلاع پر میٹرک بورڈ آفس پر چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے بورڈ کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ویسٹ فاروق بگٹی کے مطابق امتحانات کے بعد بچوں کے مستقبل سے کھیلا جاتا ہے اور فیل ہونے یا کم نمبر لینے والے طالب علموں سے پیسے لے کر پاس سے لے کر گریڈ تک دیا جاتا ہے۔اینٹی کرپشن ٹیم میٹرک بورڈ آفس پہنچ گئی۔چھاپا مار ٹیم کی سربراہی کرنے والے اینٹی کرپشن کے انسپکٹر کامران میمن کے مطابق ابتدائی بیان کے بعد ریکارڈ سیل کردیا گیا اوربورڈ کے عملے سے پوچھ گچھ کی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی ٹیم میٹرک بورڈ آفس سے دس سال پرانا ریکارڈ اپنے ہمراہ لے گئی ۔