مزید خبریں

Jamaat e islami

کے الیکٹرک تجارت دشمن ادارہ ہے، معیشت کا بیڑا غرق کردیا،تاجر تنظیمیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز آرگنائزیشن اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد،کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر،کراچی الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے چیئرمین رضوان عرفان،آل جیولر زایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند ور دیگر تاجر رہنما ؤں نے کے الیکٹرک کے بلوں میں تاجروں پر جبری اور ظالمانہ سیلز ٹیکس کے خلاف آج نیو ایم اے جناح روڈ پر امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت ریٹیلر‘ سیلز ٹیکس اور تاجر مسائل پر ہونے والے ’’تاجر کنونشن‘‘ کی بھرپور حمایت کی ہے اور تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کنونشن میں بھرپور شرکت کریں۔ تاجر رہنماؤں نے اپنے ایک مشترکہ بیان کہاکہ ریٹیلر ٹیکس تاجر دشمن ٹیکس ہے اسے فوری واپس لیا جائے اور تاجر کسی قسم کی ڈس انفارمیشن میں نہ آئیں،بعض عناصر ہماری تحریک کو سبوتاژکرنے کے لیے مختلف قسم کی افواہیں اور سیلز ٹیکس واپسی کی خبریں پھیلارہے ہیں،ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ تاجروں کی تحریک وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے جاری ہونے والے سیلز ٹیکس واپسی کے نوٹیفکیشن تک جاری رہے گی،تحریک کو سبوتاژ کرنے والوں کی سازشوں کو ہم ناکام بنادیں گے۔