مزید خبریں

Jamaat e islami

ممنوعہ فنڈنگ فیصلہ، عمران خان دیانتدار نہیں رہے،شمیم ممتاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات قابل تحسین ہیں، سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں مزید بہتری کے لیے بجٹ میں اضافہ کردیا ہے ،ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کی ایم پی اے شمیم ممتاز نے نیو کراچی کے سرکاری اسپتال میں آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل کی جانب سے منعقدہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، عمران خان کو آئین کے تحت ایوان سے نکالا گیا چیف الیکشن کمشنر کے فیصلے کے بعد وہ دیانتدار اور مخلص نہ رہ سکے ۔الیکشن کمیشن کے تاریخی فیصلے کے بعد اعلیٰ عدالتیں جھوٹے شخص کو تاحیات نااہل قرار دے کر اس کا نام ای سی ایل میں ڈالیں، عمران خان نے صرف ساڑھے تین سال میں ملک کی معیشت کو برباد کر دیا ،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے نے پاکستان کو مشکل میں ڈال دیا ہے لیکن موجودہ حکومت ملکی ترقی کے لیے اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے ۔اس موقع پر آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے صدر نیاز احمد خاصخیلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے سندھ حکومت محکمہ صحت کے ملازمین کے مسائل اولین ترجیح پر حل کررہی ہے ۔اس موقع پر آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے صوبائی صدر سلیمان میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا وبا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔