مزید خبریں

Jamaat e islami

کھلے کوکنگ آئل پر پابندی ،ہول سیلرز کی درخواست سماعت کے لیے منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تاجروں کی درخواست میں کہاگیاہے کہ دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے، کاروبار تباہ ہورہا ہے،تیل سندھ فوڈ اتھارٹی نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، گوداموں میں دیگر چیزیں موجود ہیں اس لیے ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے، سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کھلے تیل کی فروخت پر روکنے کا حکم دیا تھا،عدالت نے کھلا تیل مضر صحت ہونے کی درخواست پر گوداموں کو بھی سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ہول سیلرز کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کے لیے11 اگست کی تاریخ مقرر کردی۔