مزید خبریں

Jamaat e islami

مودی کوخط لکھنے پر مشال یاسین ملک کا ٹوئٹراکاؤنٹ بند

اسلام آباد (اے پی پی)بھارتی حکومت نے کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی جانب سے اپنے شوہر کی رہائی کے لیے بھارتی وزیراعظم کو خط لکھنے کے بعد ان کے ٹویٹر اکائونٹ تک رسائی بند کردی ہے۔ مشعال ملک نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی جیل میں قید ان کے شوہر تحریک آزادی کشمیرکے رہنما یاسین ملک اور مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرنے پر بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں میرا ٹویٹر اکائونٹ بلاک کردیا گیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے اپنے خط میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنے شوہر یاسین ملک کی صحت کی خرابی کے پیش نظر انہیں رہا کرنے کا ایک خط میں مطالبہ کیا تھا جو دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ مشعال ملک نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ 22 جولائی کو بھوک ہڑتال پر جانے کے فیصلے کے بعد ان کے شوہر بھارتی حکومت کی بے حسی اور صحت کی خراب حالت کی وجہ سے آہستہ آہستہ موت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔