مزید خبریں

Jamaat e islami

یوم استحصال کشمیر:وزارت خارجہ تا ڈی چوک واک آج ہوگی

 

اسلا م آباد(صباح نیوز)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں یوم استحصال کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی واک آ ج جمعہ کو ہوگی ، واک کی قیادت سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کریں گے ،ترجمان دفترخار جہ کے مطابق یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کے لیے واک وزارت خارجہ سے شروع ہوگی اور ڈی چوک تک جائے گی ، جاری شیدول کے مطابق واک کے شرکاء وزارت خارجہ میں صبح8 بجے جمع ہوںگے ،9بجے ایک منٹ کی خاموشی کے بعد سیکرٹری خارجہ کی جانب سے خصوصی یادگار پیش کی جائے گی اور اس کے بعد مہمان شخصیات خطاب کریںگی۔