مزید خبریں

Jamaat e islami

سندھ میں آج سے شدید بارش کی پیشگوئی

 

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)محکمہ موسمیات نے سندھ میں آج(جمعہ ) سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ اگست میں بھی معمول سے زائد بارشوں کاامکان ہے اور بارشیں آج ( جمعہ) سے شروع ہوں گی جس کے تحت ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں تیز بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں 6سے 9اگست کے درمیان شدت کی بارشوں کا امکان ہے جس دوران شہر میں چند مقامات پر تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔سردار سرفراز کے مطابق مون سون کا ایک اور سسٹم 10اگست سے سندھ پر اثرانداز ہوگا جبکہ 11اگست سے کراچی میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ مون سون کا یہ سسٹم 15اگست تک جاری رہ سکتا ہے اور اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔