مزید خبریں

Jamaat e islami

ڈالر کی بلند پرواز تھم گئی ،نرخ میں مزید کمی ، سونا اور بھی سستا ہوگیا

کراچی ( کامرس رپورٹر) ڈالر کی پرواز تھم گئی، امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، روپیہ مستحکم ہونے لگا، سونا اور بھی سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹاور اوپن کرنسی مارکیٹ میں دوسرے روز کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں نمایاں بہتری دیکھی گئی اور جمعرات کو بھی روپے کی قدر میں مضبوطی کا رحجان رہا۔ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کو گھاٹے کا سامنا رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10.80 کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 226روپے سے کم ہوکر 225روپے رہی جبکہ قیمت فروخت 3 روپے کی کمی سے228روپے سے گھٹ کر 225روپے رہی۔ اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں5روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید224روپے سے کم ہو کر219روپے اور قیمت فروخت 226روپے سے کم ہو کر221روپے رہ گئی ۔علاوہ ازیں ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں جمعرات کو بھی 2100 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 43 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کا بھاؤ 1800 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 22 ہزار 771 روپے ہوگیا ہے، عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 1787 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔