مزید خبریں

Jamaat e islami

الیکشن میں ڈنڈی ماری گئی تو ڈنڈے لے کر نکلیںگے، خالد مقبول

اسلام آباد (آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اس ضمنی الیکشن میں ڈنڈی ماری گئی تو ہم بھی ڈنڈے لے کر نکلیں گے، غیرجمہوری طاقتوں کی خواہش ہے کہ کراچی کا مینڈیٹ تقسیم رہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان کیلئے جمہوری نظام منتخب کیا تھا، اصل اہمیت عوام کے
ووٹ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 35 سال سے عوام ایم کیوایم کو ووٹ دیتے رہے ہیں۔ ہمارا ووٹ بینک چرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا ووٹ صحیح شمار کیا جائے۔ ہم پر غلط نتیجے تھوپے گئے اس لئے عوام سیاسی نظام سے غیر متعلق ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے بغیر ملکی معیشت سانس نہیں لے سکتی اور کراچی کے بغیر پاکستان کی کوئی شناخت نہیں۔ دوبارہ مردم شماری میں ہمیں ٹھیک نہ گِنا گیا تو سڑکوں پر آکے خود کو گنوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس ضمنی الیکشن میں ڈنڈی ماری گئی تو ہم ڈنڈے لے کر نکلیں گے۔ عوام ووٹ کی عزت کو اپنے ہاتھوں سے بچائیں۔