مزید خبریں

حیدرآباد: پولیس کے احکامات بے سود، گٹکا فروشی کھلے عام جاری

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پولیس اہلکار اپنے افسران کے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں ناکام، ضلع بھر میں کھلے عام مین پوری و گٹکا فروش فروخت ہونے لگے، اے سیکشن پولیس نے مقابلے کے بعد 2ملزمان کو گرفتار کرکے 10مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلیں۔ تفصیلات کےمطابق فورٹ تھانے کی تمام حدود میں 50سے زائد مقامات پر کھلے عام مین پوری فروخت کی جارہی ہے گزشتہ روز ایس ایس پی امجد شیخ کی جانب سے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کے سخت احکامات دےے تھے
کہ وہ اپنی حدود میں مین پوری کی تیاری وفروخت روکنے کےلےے سخت اقدامات کریں مگر احکامات کو ہوا میں اڑادیاگیا۔دوسری طرف پریٹ آباد ریلوے اسٹیشن ،پنجرہ پول سمیت متصل علاقوں میں مین پوری فروخت کرنے کےلےے موکل پر دیا ہے،اسی طرح ماٹونامی شراب و منشیات فروش نے بھی شاہی بازارمیں ایک بارپھر شراب اورمین پوری فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کردیاہے،اعلیٰ افسران نے جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فرائض میں غفلت پرتنے اورنااہلی پر تھانیدار فورٹ رئیس خانزادہ کو تبادلہ کرکے ان کی جگہ ڈی ایس پی سٹی کے دفتر میں تعینات بابر ٹوسکندرمصطفی کو ایس ایچ اوفورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دوسری جانب اے سیکشن پولیس لطیف آباد نے دوران پیٹرولنگ 2مختلف موٹر سائیکل کےساتھ واردات کے ارادے سے کھڑے 4مشکوک اشخاص کو تلاشی کیلےے روکنے کی کوشش کی جنہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی،جوابی کارروائی میں2 ملزمان کو اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا جن میں ایک ملزم زخمی حالت میں پایا گیا،گرفتار ملزمان کاشف عرف کچو راجپوت اور عبدالحمید عرف کلو انصاری کا کرمنل ریکارڈ اور دیگر معلومات حاصل کی گئی جس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق موٹر سائیکل چور گروہ سے ہے ،ملزمان کی نشاندہی پر چوری و چھینی گئی 10 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ۔