مزید خبریں

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت 7روزہ سوشل میڈیا ورکشاپ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع حیدرآبادکے زیر اہتمام اسلامک ریسرچ اکیڈمی 6 نمبر لطیف آباد میں شہر زون،قاسم آباد، سائٹ زون اور ٹنڈوجام کی ارکان ناظمات اور شعبہ جات کی خواتین کے لیے سات روزہ سوشل میڈیا اینڈ نیٹ ورکنگ ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ورکشاپ کے پہلے روزکنڈکٹر گلشن ناز نے میڈیا سے متعلق تفصیلی تعارف میڈیاکے مثبت استعمال کے ذریعے ففتھ جنریشن وار کا سامنا کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کو اجاگر کیا ،ورکشاپ میں فیس بک، ٹیوٹر پوسٹ بنانا، زوم، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے حوالے سے بہت کچھ سکھایا جائے گا،ورکشاپ میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ 7روزہ سوشل میڈیا اینڈ نیٹ ورکنگ ورکشاپ کے پہلے سیشن سے ناظمہ ضلع حلقہ خواتین رخسانہ کوثر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر کام وقت کا بڑا چیلنج ہے جس کی اہمیت و ضرورت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا تاہم اس کا مو¿ثر و مثبت استعمال جماعت ، ملک و معاشرے کے لیے سود مند ثابت ہو گا۔ اللہ کے پیغام کو اللہ کے بندوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا کی مہارت کا حصول لازمی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کوکامیابی حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر مہارت حاصل ہونا ضروری ہے ۔اس موقع پر انچارج شعبہ نشرو اشاعت و سوشل میڈیا امیر بی بی بھی موجود تھیں۔