مزید خبریں

معیشت کا استحکام تجارت کی ترقی میں مضمر ہے،عدیل صدیقی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی معیشت صنعت و تجارت کی ترقی پر منحصر ہے، کاروبا ر کا مقصد معا شی ترقی اور روزگار مہیا کرنا ہے، یہ بات حیدر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کرو ز کلب ٹنڈو جام میں را¶ فیصل اور را¶ اصغر کی طرف سے اپنے اعزاز میںدیے گئے عشائیے میں شریک تاجروں سے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی تاجر برادری کی ترقی ہے ، تاجر بھا ری سرمایہ کار ی سے کاروبا ری سرگرمیاں جا ری رکھے ہوئے ہیں ، کاروباری سرگرمیوں سے جہاں عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے حکومت کو بھی ریوینیو حاصل ہو گا ۔ میزبان را¶فیصل نے حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی اور ان کے رفقا ءکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شرکت سے یہاں کی تاجر برادری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ، یقینا حیدرآباد چیمبر جو کہ حیدرآباد کی معا شی ترقی میں فعال کردارادا کررہا ہے ، آپ کی کاوشوں سے اس علا قے کی کاروباری سرگرمیوں میں مدد ملے گی اور یہ علا قہ بھی کاروباری لحاظ سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا ۔ عشائیے میں سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی ، نائب صدر اویس خان اراکین پہلاج رائے ، لال چندلیمانی ، محمد اریب خان ، ظہیر جان ، شہید بینظیر آباد سی پی ایل سی چیف ظہیرخاصخیلی اورحیدرآبادسی پی ایل سی ڈپٹی چیف فیصل لاکھانی بھی شریک تھے ۔