مزید خبریں

سینیٹر اعظم سواتی سینیٹ سلیکٹ کمیٹی کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر اعظم سواتی سینیٹ سلیکٹ کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے، کمیٹی اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ٹرسٹ (ترمیمی) بل 2020ءکا جائزہ لینے اور 60 دن کے اندر بل کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرے گی۔ سینیٹ سیلیکٹ کمیٹی کے چیئرپرسن کے انتخاب کے لیے اجلاس پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا سینیٹر فیصل سلیم نے سینیٹر اعظم خان سواتی کا
نام بطور چیئرمین کمیٹی تجویز کیا جبکہ سینیٹرفوزیہ ارشدنے سینیٹر فیصل سلیم کے تجویز کردہ نام کی تائید کی۔ چیئرمین سلیکٹ کمیٹی منتخب ہونے پر سینیٹر اعظم خان سواتی نے اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ترمیمی بل پر کام کرنے کے لیے اراکین کمیٹی کی تعاون درکار ہوگی انہوں نے کہاکہ بل پر اراکین کمیٹی کا نقطہ نظر خوش آئند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ٹرسٹ (ترمیمی) بل 2020 ءکو حتمی شکل دینے کے لیے اراکین کمیٹی کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔