مزید خبریں

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارت کو ناک آئوٹ کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایشین باکسنگ فیڈریشن کے تحت تھائی لینڈ میں لگنے والا میلہ پاکستانی باکسرز نے لوٹ لیا۔ ہیوی ویٹ فائٹ میں پاکستان کے تیمور خان نے بھارتی باکسر کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیا۔ایشین باکسنگ فیڈریشن کے مڈل ویٹ ٹائٹل کے لیے پاکستان کے شہیرآفریدی اور بھارت کے اسرار عثمانی کے درمیان مقابلہ ہوا۔شہیر آفریدی رنگ میں اترے اور بھارتی باکسر کو ناک آئوٹ کردیا۔ ایک کے بعد ایک مکا، پھر زور دار مکا، جس کی تاب نہ لاتے ہوئے بھارتی باکسر رنگ میں گر پڑا ۔