مزید خبریں

Jamaat e islami

پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کی تردید کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی نے کرک انفو کی خبرکی سخت تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرک انفو نے 2 اگست کو پی سی بی سے رابطہ کیا اور اسی دن خبر سے متعلق موقف جاننے کی کوشش کی۔جس پر پی سی بی کی جانب سے کہا گیا کہ پی سی بی سے 3اگست کورابطہ کیاجائے ، تاہم کرک انفو نے2 اگست کو ہی خبر شائع کردی کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو لیگز کے لیے این او سی دینے سے انکار کردیا ہے۔ پی سی بی کے لیے یہ حیران کن تھا جب کرک انفو نے اصل حقائق کی تصدیق کیے بغیر یا پی سی بی کے تبصرے کو شامل کیے بغیر غلط اور کہانی شائع کردی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کرک انفو نے خبر شائع کی جس میں اس کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو بی بی ایل اور اماراتی لیگ کے لیے این او سی دینے سے انکار کردیا ہے اور ساتھ ہی موقف اختیار کیا کہ پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو پہلے قومی ٹورنامنٹ پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔