مزید خبریں

لیجنڈز کرکٹ لیگ کا دوسرا ایڈیشن بھارت میں ہو گا،منتظمین کی تصدیق

کراچی( اسٹاف رپورٹر)لیجنڈز کرکٹ لیگ کے منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ لیگ کا دوسرا ایڈیشن بھارت میں کھیلا جائے گا۔ منتظمین نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کا دوسرا ایڈیشن بھارت کے چھ شہروں کولکتہ، لکھن، دہلی، جودھ پور، کٹک اور راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے لیے
طے شدہ تاریخیں 17ستمبر سے 8اکتوبرتک ہیں، لیگ کا پہلا سیزن اس سال جنوری میں مسقط میں تین ٹیموں انڈیا مہاراجہ، ورلڈ جائنٹس اور ایشیا لائنز کے درمیان کھیلا گیا تھا اور اس میں سات میچز کھیلے گئے تھے۔ سیزن 2میں فارمیٹ میں فرنچائز کی ملکیت والی چار ٹیمیں ہوں گی۔ لیگ کے سیزن 2میں 15میچ ہوں گے اور وہ ان چھ شہروں میں کھیلے جائیں گے۔