مزید خبریں

Jamaat e islami

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا شعبہ میڈیا لاعلمی کا شکار

کراچی (سید وزیر علی قادری) کامن ویلتھ گیمز کو شروع ہویے 7روز ہوگئے لیکن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا میڈیا شعبہ اب تک مقابلوں سے لاعلم ہے۔ یہ ہی نہیں ملک سے جانے والی کالز ، میسجز اور ای میل تک کا جواب نہیں مل پارہا۔ قارئین و ناظرین کو دیگر ذرائع سے معلومات لے کر بہم پہنچائی جارہی ہیں۔ نمائندہ جسارت نے متعلقہ کوارڈینیٹر سے رابطہ کیا مگر ہنوز جواب نہیں آسکا۔ ذرائع کے مطابق مزکورہ فرد پی او اے کے ذمہ داران کی خدمت میں لگا ہوا ہے اور چند صحافیوں کو سیر سپاٹے کراکر کچھ اپنے مفاد کی خبریں ان کے اخبارات اور چینلز میں چلا رہا ہے جبکہ دیگر اخبارات کو اس نے نو لفٹ کا بورڈ لگا رکھا ہے۔ یہ ہی نہیں ذرائع کے مطابق دستے میں شامل کچھ عہدیداران ام الخبائث اور دوسرے غیر شرعی کاموں میں بھی ملوث نظر آرہے ہیں۔ اور ماضی کی طرح انہیں سبز ہلالی پرچم کے تقدس کا کوئی خیال نہیں نہ ہی شکست پر وہ افسردہ ہیں۔ کھیلوں کے منتظمین نے صدر، وزیر اعظم پاکستان اور وزارت کھیل سے مطالبہ کیا ہے کہ 120افراد کا جس میں ایتھلیٹس کی تعداد بہت کم ہے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا کر کس ایما اور کس کے اشارے پر لے جایا گیا ہے اور ان کا سوائے شکست کی خفت اور ملک کی بدنامی کے علاوہ کوئی کام نہیں۔