مزید خبریں

سعودی عرب اور امارات کو امریکی میزائل نظام دینے کا فیصلہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو میزائل شکن جدید فضائی دفاعی نظام فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پینٹاگون نے امارات کو میزائل شکن ’ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس‘ اور سعودی عرب کو میزائل شکن پیٹریاٹ سسٹم کے معاہدوں کے تحت 5.3 ارب ڈالر کی فروخت کی منظوری دی ہے۔ سعودی عرب کو 3.06 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم اور امارات کو 2.25 ارب ڈالر کے 96 میزائل شکن میزائل ڈیفنس سسٹم دیے جائیں گے۔