مزید خبریں

پہلا سی سی اے ڈویژنل سینئر ٹورنامنٹ کل 4 اگست سے شروع ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر):پہلا کرکٹ ایسوسی ایشن ڈویژنل سینئر (3 روزہ کرکٹ) ٹورنامنٹ 4 سے21اگست تک کھیلا جائیگا۔ٹورنامنٹ میں24 ٹیموں کے 480کھلاڑی مد مقابل آئیں گے۔ ان480کھلاڑیوں کو 19جون سے21 جولائی تک جاری رہنے والے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر سی اے ڈویژنل سینئر ٹورنامنٹ کے اسکواڈز میں منتخب کیا گیا ہے۔سی سی اے ٹورنامنٹ میں93 ٹیموں کے کل 1860 کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔