مزید خبریں

عمان میں شدید بارش‘ 16افراد ہلاک

مسقط (انٹرنیشنل ڈیسک) عمان میں طوفانی بارش اور سیلاب کے باعث سڑکیں بیٹھ گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 7 جولائی سے جاری شدید بارش کے باعث 16 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ،جب کہ 4 افراد لاپتا ہیں۔ حکومتی ترجمان محمد بن ناصر کنیدی نے بتایا کہ ملک بھر میں ہونے والی طوفانی بارش کی وجہ سے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔اب تک 40 سے زائد افراد کو بچالیا گیا ہے۔ موسمیاتی ادارے نے پہاڑی علاقوں میں مزید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔