مزید خبریں

Jamaat e islami

سعودی عرب میں 3افراد دلدل میں دھنس کر ہلاک

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے علاقے نجران میں ثار کے علاقے میں 3 افراد دلدل میں دھنس کر جاں بحق ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران متاثرین کو باہر نکال لیا گیا ،تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکے۔ نجران کے گورنر شہزادہ جلوی بن عبدالعزیز بن موسیٰ نے متعلقہ حکام کو اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اس کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اس سے قبل ثار ہی کے علاقے میں تیراکی کے دوران 3بچے ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔ مقامی حکام نے واقعات پر گہر ے غم کا اظہار کیا ہے ۔