مزید خبریں

امریکا نے ارجنٹائن سے ایرانی طیارے کو حوالے کا مطالبہ کردیا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ارجنٹائن سے وینزویلا کے طیارے کو قبضے میں لینے کا مطالبہ کردیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے ایک ایرانی طیارے کوقبضے میں لینے کی اجازت کی درخواست کی تھی جسے وینزویلا میں مالکان کو فروخت کیا گیا تھا اور اسے بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں سے تعلق کے شبہے میں ارجنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ محکمہ انصاف کے مطابق امریکی ساختہ بوئنگ 747 پابندیوں کی زد میں ہے ۔ ایران کی ماہان ائر نے امریکی برآمدی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔