مزید خبریں

کرکٹ کے فروغ کیلیے اقدامات کریں گے،ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں قومی کرکٹرز کی مشاورت اور رہنمائی سے کرکٹ کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا اور بہتر بنانا اولین ترجیح ہے، کرکٹ کا کھیل عوام میں انتہائی مقبول ہے، پاکستانی کرکٹرز نے عالمی کرکٹ کے میدان میں فتوحات کے جھنڈے لہرا کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے، یہ بات انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے ایڈوائزر لیاقت آسکانی ،میونسپل کمشنر کے ایم سی سید افضل زیدی اور دیگر بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں کھیلوں کے فروغ اور خصوصاً کرکٹ کی ترقی کے لئے تجاویز دینے اور اس حوالے سے ہرممکن تعاون کی پیشکش پر سابق کرکٹ کپتان یونس خان کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سابق نامور کرکٹرز نچلی سطح پر نوجوان اور ابھرتے ہوئے کرکٹرزکی تربیت اور حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔