مزید خبریں

بھارت کی ویسٹ انڈیزکیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں2-1کی برتری

سینٹ کٹس(جسارت نیوز)بھارت نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی 20بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ۔ وارنر پارک، باسیٹر، سینٹ کٹس میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان نکولس پوران نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا کر بھارتی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 165 رنز کا ہدف دیا۔ کائل میئرزنے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز اسکور کیے ، رومین پائول 23، برینڈن کنگ اور ہیٹمائر نے بالترتیب 20،20 رنز بنائے ۔ بھارت کی طرف سے بھونیشور کمار نے دو جبکہ ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سوریہ کماریادو نے 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ریشبھ پنت نا قابل شکست 33 اورشریاس آئیر 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر،عقیل حسین اور ڈومینک ڈریکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ بھارتی ٹیم کے سوریہ کماریادو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔