مزید خبریں

Jamaat e islami

روپیہ مستحکم ڈالر کمزور ہو رہا ہے۔عوام کو ریلیف ملے گا

اسلام آباد (کامرس ڈیسک )تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا جس کے نتیجہ میں معیشت بہتر ہونے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔اس فیصلے سے ملک کے مجموعی سیاسی ماحول پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ آرمی چیف کی اکنامک ڈپلومیسی قابل تعریف ہے جس سے صورتحال بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے سے چند روز قبل ہی کرپشن کے خلاف لڑنے کا دعویٰ کرنے والی ایک سیاسی جماعت کے رہنمائوں کا لہجہ بدلنا شروع ہو گیا تھا اور وہ مفاہمت کی باتیں کرنے لگے تھے۔ فیصلے کے بعد انکی ٹون مزید نرم ہو گئی ہے تاکہ اپنی سیاست کو بچایا جا سکے۔ اب احتجاج دھرنوں اور اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والی باتیں بھی ختم ہو رہی ہیں جوملک کے سیاسی اور اقتصادی مستقبل کے لئے خوش آئند ہے ۔آئندہ چند ہفتوں میں حکومت اور اپوزیشن کے مابین ٹیبل ٹاکس شروع ہو سکتی ہیں جس سے عوام اور کاروباری برادری سکھ کا سانس لے گی ۔ سرمایہ کاروں نے اندازہ لگا کیا ہے کہ اب ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی ، فوری الیکشن بھی نہیں ہونگے اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوششوں سے آئی ایم ایف کے قرضہ کی قسط بھی جلد مل جائے گی۔