مزید خبریں

Jamaat e islami

گیس لیکیج نے ماں اور معصوم بیٹی کی جان لے لی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)اتحاد ٹائون میں گیس لیکیج نے ماں اور ان کی معصوم بیٹی کی جان لے لی جبکہ4افراد شدید زخمی ہیں،منگل کی صبح 6 بجے اتحاد ٹائون 17بی سیکٹر 19اے کے مکان نمبر 955 میں زوردار دھماکا ہواجس سے پوار مکان گر گیا،جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک بچی شہید ہوگئیں جبکہ گھر کے مالک شاھد ولد عطاء￿ الرحمن ، ضیاء￿ الرحمن ولد عطاء الرحمن، زویہ نسا ء￿ بنت ضیاء￿ الرحمن شدید زخمی ہیں جنکی حالت تشویشناک ہے، واقعے کی اطلاع ملنے پرپرجے یو آئی 116 کے جنرل سیکرٹری قاری مظہرالدین کھوسو،یوسی2کے امیرمولانا فخرالدین رازی،جییوآئی صوبہ سندھ جنرل کونسل ممبرحافظ حبیب الرحمن خاطر کارکنوں کے ساتھ موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائی میں حصہ لیا،علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا، گیس لیکیج کا مسئلہ بہت ہی سنگین ہوچکاہے،علاقے میں گیس کی لیکیج کی وجہ سے پانی کے ٹینک میں گیس بھر جانے کی شکایات عام ہیں،سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذمہ داران کو متعدد بار جے یو آئی اتحاد ٹائون نے اہل علاقہ کی طرف درخواستیں جمع کرائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی اورآج افسوسناک سانحہ پیش آیا ، گیس کمپنی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اتحاد ٹاون میں یہ تیسرا واقعہ پیش آیاہے،جمعیت علماء￿ اسلام ضلع کیماڑی کے امیر قاری محمد عثمان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اورغم زدہ خاندان سے تعزیت کی،واقعے میں شہیدماں بیٹی کی نماز جنازہ جامعہ ابوہریرہ اتحادٹائون میں قاری محمد عثمان کی امامت میں ادا کی گئی ۔