مزید خبریں

ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی شروع

کراچی(کامرس رپورٹر)اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عمل شروع کردیا گیاہے۔آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)جانب سے ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کیلیے اہم فیصلے کر لیے گئے۔ تمام صوبوں کے چیف سیکریٹری اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا گیا کہ ایل پی جی پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن رولز 2001 کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری کردہ ماہ اگست قیمت 2571 روپے فی گھریلو سلنڈرسے زائد قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف سیکشن 29اوگرا آرڈینس 2002 کے تحت لوکل گورنمنٹ کی مدد سے کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔غیر قانونی منافع خوری پر صوبائی حکومت کو درخواست کی گئی کہ غیر قانونی منافع خوری کرنے والے ایل پی جی پلانٹ اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔