مزید خبریں

سستی بجلی کا ریلیف عوام کو دیا جائے ، خادم حسین

لاہور(کامرس ڈیسک)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ وسابق ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے دریائوں میں سیلابی پاین سے پن بجلی کی پیداوار دو گنا ہوک40فیصد تک پہنچ گئی ہے اور پانی سے بجلی کی پیداوار 7ہزار796میگاواٹ سے تجاوز کرچکی ہے بجلی کی کل پیداوار 19ہزار 550میگا واٹ ہے جس میں پانی سے بجلی کی پیداوار7ہزار 796میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے ، پن بجلی سے اڑھائی سے تین روپے والی سستی بجلی حاصل ہوتی ہے اس لیے سستی بجلی کا ریلیف فی الفور عوام اور صنعتی شعبہ کو منتقل کیا جائے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں ہوشربا اضافے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونگے اور بجلی مہنگی ہونے سے اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گی اور مہنگی اشیاء کی باعث بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی سے برآمدات کا بڑھتا ہوا تسلسل متاثر ہوگا اور برآمدات میں کمی سے حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی کمی کا شکار ہونگے اس لیے بجلی کی قیمتوں میں ہونے والے ہوشربا اضافہ کو فی الفور واپس لیا جائے اور بجلی مہنگی کرنے کی بجائے بجلی سستی کرکے صنعتی شعبہ اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔