مزید خبریں

ملکی معاشی مسائل عارضی ہیں ڈاکٹر مرتضیٰ سید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اوور سیز انوسٹرزچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) کے اراکین نے او آئی سی سی آئی کے صدر غیاث خان اور سیکریٹری جنرل عبد العلیم کی قیات میں قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سیّد، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پرپاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے فوری مالیاتی اور مانیٹری پالیسی اقدامات پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پراو آئی سی سی آئی کے وفد نے مشینری اور اسپیئر پارٹس کی درآمد کیلئے ایل سیز (LCs)کی قبل از منظوری کے طریقہ کار، بروقت ترسیلاتِ زرکی ادائیگی، شپنگ ویلیوکے بہت کم ہونے کی منظوری سے استثنیٰ اور دیگر آپریشنل مسائل سے متعلق خدشات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پروفد نے اسٹیٹ بینک کی قیادت پرزوردیا کہ ٹائم لائن متعین کیا جائے تاکہ انڈسٹری کی سپلائی چین پرکوئی سمجھوتہ نہ ہو۔اس موقع پر اسٹیٹ بینک کی ٹیم نے موجودہ معاشی صورتحال اور 2023کیلئے منصوبہ بندی اور حکمتِ عملی کا ایک جائزہ پیش کیا اور بتایاکہ بنیادی طورپر پاکستان کی معیشت کنزیومر پر چلنے والی معیشت ہے جس میں جی ڈی پی کی 95فیصد کھپت ہے۔ اس موقع پر اسٹیٹ بینک کی ٹیم نے بتایاکہ ملکی معاشی مسائل عارضی ہیں اور او آئی سی سی آئی اراکین پر زور دیا کہ شرح مبادلہ کے اتار چڑہاؤ اور کرنسی کی قدر میں کمی کو متوازن کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے برآمدات کو بہتر بنانے پر کام کریں۔اس موقع پر او آئی سی سی آئی کے صدر غیاث خان نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کی بحالی کیلئے یہ ملاقات پہلا ضروری قدم ہے۔ گردشی قرضے کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات پر عمل درآمد ضروری ہے۔