مزید خبریں

حیدرآباد:محنت کش کے قتل میں انصاف نہ ملنے پر سومرو برادری کی بھوک ہڑتال

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کی سومرو برادری کے مرد وخواتین اور بچوں نے محنت کش عثمان سومرو قتل کیس میں انصاف نہ ملنے پر پریس کلب کے سامنے احتجاج اور علامتی بھوک ہڑتال کی۔ اس موقع پر ممتازسومرو‘ طیب سومرو‘ یوسف سومرو‘ احمد سومرو و دیگر نے کہاکہ 15 اکتوبر 2021ء کو محنت کش عثمان سومرو کو قتل کیا گیا اور اس کے قاتل سرعام گھوم رہے ہیں، قتل کرنے والے سابق مختار کار قاسم آباد ماجد خاص خیلی اور اس کا بھائی ہے اسے گرفتار کرنے کے بجائے پولیس نے سومرو برادری کے نوجوانوں کے خلاف کیس داخل کردیا۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ فوری واقعے کی شفاف تحقیقات کراتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیاجائے اور بلا جواز گرفتار کیے گئے افراد کو رہا کیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ تحقیقاتی آفیسر سراج لاشاری پر ہمیں اعتماد نہیں ہے نئے سرے سے کمیٹی بنائی جائے اور سومرو برادری کے 16 افراد کے خلاف درج کیے گئے مقدمات ختم کیے جائیں بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ‘ ڈی آئی جی حیدرآباد‘ ایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ فوری عثمان سومرو کے قاتل ماجد خاص خیلی اور اس کے بھائی کو گرفتار کرکے کٹہرے میں لایاجائے۔