مزید خبریں

Jamaat e islami

حیدرآباد:خیر پور میرس کے رہائشی کا بااثر افراد کی ناانصافیوں کیخلاف احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) خیر پور میرس کے تعلقہ تھڑی میر واہ کے گوٹھ عبدالمجید قمبرانی کے رہائشی مشتاق قمبرانی نے بااثر افراد کی ناانصافیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ علاقے کا بااثر شخص جاوید قمبرانی ہر روز مسلح افراد کے ہمراہ آکر گھر پر فائرنگ کرکے حراساں کرتا ہے جبکہ پولیس بھی اس سے ملی ہوئی ہے،پولیس ہم غریبوں کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لے کر تحفظ اور انصاف فراہم کیاجائے۔