مزید خبریں

ہنگورجہ ،بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف مکینوں کا احتجاج

ہنگورجہ(نمائندہ جسارت)رسول آباد گرڈ اسٹیشن کے ہنگورجہ اولڈ فیڈر کی بجلی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرکے کی وجہ سے سورج غروب ہوتے ہی کئی گائوں اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں ۔بے امنی کے بڑھنے کا خدشہ۔مکینوں کا بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔کرپٹ سیپکوکے عملداروں کے خلاف کاروائی کرکے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔مظاہرین تفصیلات کے مطابق رسول آباد گرڈاسٹیشن کے ہنگورجہ اولڈ فیڈر کی بجلی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے کی وجہ سے سورج کئی گائوں ملھیرانی سولنگی،نھال خان سولنگی، استاد غلام عباس سولنگی، لعل بخش ،گڈیجی، سیدباقر شاہ سمیت دیگر گائوں سورج غروب ہوتے ہی اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں گائوں ملہیرانی سولنگی کے مکینوں فیاض حسین ،حبدار علی، عبدالنبی، وسیم عامر، ناصر عباس سولنگی کی قیادت میں بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سیپکوانتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شب کے وقت بجلی کی بندش کے وجہ سے بدامنی میں اضافہ ہونے کاخدشہ ہے اور عوام کودشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے سیپکو سکھرکے چیف سے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور سیپکو عملے کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔