مزید خبریں

Jamaat e islami

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے صادق و امین کا لبادہ اتاد دیا،علما مشائخ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کے علما و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان نے الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ا لیکشن کمیشن کافیصلہ خوش آئند ہے،اس کا احترام کرنا چاہیے،الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کے فیصلے نے عمران خان کے صادق وامین کا لبادہ اُتار دیا ہے،الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیان حلفی کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ملک بھر کے علما و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی، علامہ پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین نوری،پروفیسر ڈاکٹردلاور خان، پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی،علامہ پروفیسر ڈاکٹر مہربان حسین نقشبندی، پیرسید ارشد حسین اشرفی، علامہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ ضیاء الدین،علامہ پروفیسر ڈاکٹر سعید سہروردی،فقیر ملک شکیل قاسمی، پروفیسر ڈاکٹر محمود عالم خرم جہانگیری،مولانا محمد سلیمان بٹلہ، علامہ پروفیسر ابو طاہر سیفی،مفتی حفیظ اللہ ہادیہ علامہ خلیل نورانی، عبدا لوحید یونس،قاری محمد ادریس، صوفی مسرور ہاشمی خانی اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ عمران خان صادق وامین نہیں بلکہ فریبی و مکارہے، عمران خان نے صادق وامین کا نعرہ لگاتے ہوئے قوم کو بے وقوف بنائے رکھا،آج فاشسٹ کا چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ عمران خان فارن فنڈنگ کرکے پیسہ اپنی پارٹی پر لگاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور اور جھوٹا کہنے والا خود انٹرنیشنل جھوٹا اور چور ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 15ممالک میں 351کمپنیاں قائم کیں۔ عمران خان نے غیر ملکی شہریوں اور غیرملکی کمپنیوں سے فنڈنگ حاصل کی۔ ملک کا قانون بیرونی فنڈنگ کو حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کو سوچنا ہوگا کہ فاشسٹ شخص سے نجات دلاتے ہوئے عوام میں قو می اعتمادبحال کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے نے ثاقب نثار کے صادق اور امین کے دیے ہوئے سرٹیفکیٹ ادھیڑ کر رکھ دیے، جو صادق وامین بنتا پھرتا تھا وہی میر جعفر اور میرصادق نکلا۔علما مشائخ نے کہا کہ امریکی بھارتی اسرائیلی فنڈ پر پلنے والی پارٹی اور عمران خان قوم کو آزادی کا درس دیتا رہا، امریکی سازش کا رونا رونے والا خود فارن فنڈڈ کے ساتھ ساتھ فارن ایجنٹ ثابت ہوا۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان قوم کو بتائیں آپ امریکی بھارتی اور اسرائیلی پیسوں سے پاکستان ریاست مدینہ کے نام پر بیچ رہے تھے؟ امپورٹڈ امپورٹڈ کہنے والے عمران خان اور پی ٹی آئی ہی امپورٹڈ فنڈڈ نکلے۔ علما مشائخ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم ہے، دوسروں سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے کو آج خود پارٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔