مزید خبریں

Jamaat e islami

ٹھٹھہ :ترکش کالونی مکلی میں ایک ماہ سے پانی بند

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)ترکش کالونی مکلی میں ایک ماہ سے پانی بند ہونے کی وجہ سے رہائشی پیاسے مرنے لگے، رہائشیوں کا احتجاج ،پانی دے کر مرنے سے بچانے کا مطالبہ ۔اس سلسلے میں ترکش کالونی مکلی کے کتنے ہی متاثر رہائشیوں نے پانی نہ ملنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 2210 پر مشتمل ترکش کالونی کے سیکڑوں رہائشیوں کا پانی بند کر کے گزشتہ ایک ماہ سے پیاس سے مرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے جو پانی خریدنے اور دور دراز سے لانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ترکش کالونی مکلی کی واٹر سپلائی محکمہ پبلک ہیلتھ کے ملازمین پینے کے پانی کے راستے پر فارم ہاؤس اور زمین کی آبادی کے لیے فروخت کر رہے ہیں جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پانی بیچنے کی وجہ سے واٹر سپلائی کے تالاب تک پانی کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے تالاب بھی سوکھ گئے ہیں لیکن ہماری فریاد پر کوئی دھیان نہیں دیتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں پانی مہیا کرکے پیاس سے مرنے سے بچا کر پانی بیچنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کرکے محرم کے بابرکت مہینے میں پریشانی سے بچایا جائے۔