مزید خبریں

جامشورو،سندھ یونائیٹڈ کا گوٹھوں کو مسمار کرنے کیخلاف احتجاج

جامشورو(نمائندہ جسارت)جامشورو میں ایس یو پی کا کراچی میں پیپلز پارٹی کی ملی بھگت سے سندھی گوٹھوں کو مسمار کرنے اور غیر ملکیوں کو آباد کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔سیاسی سماجی تنظیموں ، صحافیوں کی شرکت تفصیلات کے مطابق جامشورو میں سندھ یونائٹیڈ پارٹی کا کراچی میں پیپلز پارٹی کی ملی بھگت سے حالیہ غازی آباد گوٹھ کو پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ مسمار کرنے کے خلاف پارٹی کے رہنماؤںپیر بخش سہارن، جاوید شورو، شاہنواز خاصخیلی،فاروق نواب ببر، سلیم لاکھو، سرور برفت، قادر بخش بھلائی،محمد قمبرانی، آصف بھلائی، کلیم اﷲ کابورو،ربنواز ابڑو، ساگر عالمانی ، سرمد سہارن ، سیاسی سماجی تنظیموں ، صحافیوں اور دیگر کی قیادت میںاحتجاجی ریلی نکالی اور شہر کا گشت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے جامشورو اُوور ہیڈ برج کے نیچے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں سندھیوں کے گوٹھوں کو مسمار کرکے سندھ کی سر زمین غیر ملکی بھیڑیوں کے حوالے کیا جارہا ہے اور سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی گھنا ونی سازش کی جارہی ہے۔رہنماؤں نے کہا پیپلز پارٹی قبضہ مافیا سے مل کر کراچی اور مضافاتی علاقوں کوکمیشن کے عوض دے رہی ہے ، پیپلز پارٹی نے حالیہ غازی آباد کے گوٹھ پر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ سندھی گوٹھ کو مسمار کر کے غیر ملکیوں کو آباد کرنے کی تیار ی کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔