مزید خبریں

Jamaat e islami

پولیو سے بچائو کیلیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا،ڈپٹی کمشنر جامشورو

کوٹری (جسارت نیوز) ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن (ر) فرید الدین مصطفی نے کہا ہے کہ پولیو سے بچائو کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا تاکہ ضلع کو پولیو فری بنایا جاسکے۔پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کو سمجھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ موذی مرض کے خاتمے میں قومی مہم کا حصہ بن سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ دربار حال میں اعلی سطح کے اجلاس میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران درپیش مسائل فوری دور کرکے قومی مہم کو کامیاب کرانا ہے جس کے لیے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران پولیو ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور جہاں بھی حساس معاملہ سامنے آئے گا اس پر اسسٹنٹ کمشنر فوری ایکشن لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت و لاپروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،مرتکب افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔