مزید خبریں

کندھکوٹ: ریٹائرمنٹ کے دن بھی ڈاکٹر خیر محمد سومرو نے فرض ادا کیا

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر خیر محمد سومرو کی سروس کو 60 سال پورے ہوگئے لیکن آخری دن بھی ڈیوٹی کا فرض ادا کرتے ہوئے آخری مریض کی آنکھوں کا آپریشن اپنے ساتھی علی حسن قمبرانی اور قاضی اعجاز احمد کے ساتھ اپنی ہی جیب سے کیا۔ اس موقع پر آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر خیر محمد سومرو کا کہنا تھا کہ پوری سروس میں مسلسل غریب مستحق بے سہارا لوگوں کی آنکھوں کے آپریشن میں مدد کی ہے۔ آنکھ انسان کا نور ہے اس کے علاوہ انسان ادھورا ہے لیکن اپنی ڈیوٹی میں کبھی غفلت نہیں کی ۔ انسانیت کی خدمت کرنا میرے لیے فرض تھا جو میں نے پورے 60 سال کی سروس میں ادا کیا۔ آخری دن آخری مریض کی آنکھوں کے آپریشن کیے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کے کافی ایسے مسائل تھے جو ڈاکٹروں کی مشکلات کا باعث تھے لیکن میں دن رات لگا کر حل کر دیے تھے۔