مزید خبریں

Jamaat e islami

ٹنڈوباگو ، ڈاکٹرذوالفقار مرزا عارضی باورچی بن گئے

ٹنڈوباگو( نمائندہ جسارت) گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس ( جی ڈی اے) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقارعلی مرزا ہوٹل پرعارضی باورچی بن گئے اپنے لیے اوراپنے ساتھیوں کے لیے دال فرائی کرکے خودکھائی اوراپنے ساتھیوں کوبھی کھلائی ڈاکٹرذوالفقارعلی مرزا ملکانی کے قریب واقع اپنے فارم ہائوس سے پنگریو شہر میں واقع ایک ہوٹل پرپہنچے توان کے مقامی ساتھیوں نے ہوٹل پرڈاکٹرذوالفقارعلی مرزاکیلیے کھانے کاآرڈر دیا توڈاکٹرذوالفقارعلی مرزانے اپنے ساتھیوں سے کہاکہ وہ سالن خودتیارکریں گے ڈاکٹرذوالفقارعلی مرزانے دال کھانے کی خواہش کرتے ہوئے ہوٹل کے باورچی کوہٹاکر خوددال فرائی کی ،ڈاکٹر ذوالفقارعلی مرزا کی ہوٹل پرموجودگی اورباورچی بننے کی اطلاع ملنے پرمرزاگروپ کے کارکن اور پنگریوکے شہری بڑی تعدادمیں ہوٹل پرپہنچ گئے ڈاکٹرذوالفقارعلی مرزاسالن تیارکرتے وقت کارکنوں ،شہریوں اورہوٹل ملازمین سے اپنے روایتی اندازمیں ہنسی مذاق کرتے اورچٹکلے سناتے رہے۔ ڈاکٹرذوالفقارعلی مرزانے اپنی تیارکردہ دال ہوٹل کے بینچ پربیٹھ کر خودکھانے کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھیوں کوبھی کھلائی ڈاکٹرذوالفقارعلی مرزاکے ساتھیوں نے ان کی فرائی کردہ دال کے ذائقے کی زبردست تعریف کی جبکہ عام افرادنے ڈاکٹر ذوالفقارعلی مرزاکے اس عوامی اندازاورسادگی کی تعریف کی۔