مزید خبریں

میرپورخاص،این ٹی اسی امیدواروں کا آفر آرڈر نہ ملنے کیخلاف احتجاج

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) این ٹی ایس پاس امیدواروں نے آفر آرڈر نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا، 2013ء میں این ٹی ایس ٹیسٹ میں 60 سے 97 تک نمبر حاصل کرنے کے باوجود آفر لیٹر جاری نہیں کیے جا رہے ہیں، مظاہرین نے اپنے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے وزیرتعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کیا کہ آفر لیٹرز جاری کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق 2013ء میں این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں نعمان عباسی، خالد اقبال، جنید ملک، رضوان علی ،سعد بلوچ اور دیگر میل فی میل امیدواروں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے 2013ء میں این ٹی ایس ٹیسٹ میں 60 سے لیکر 97 تک نمبر حاصل کیے تھے لیکن ہمیں آفر لیٹرز جاری نہیں کیے گئے محکمہ تعلیم میں 20 ہزار آسامیاں خالی پڑی ہیں حکومت سندھ نے چند ماہ قبل 7 ہزار آسامیوں پر ان ای ٹی ایس پاس امیدواروں کو آفر لیٹر دیے ہیں جنہوں نے 40 نمبر حاصل کیے ہیں جو کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کیا کہ ان کو آفر لیٹرز جاری کیے جائیں۔ اس موقع پر مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر مطالبات کی منظوری کیلیے شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔