مزید خبریں

ٹنڈوالہیار،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اچانک اضافہ

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)موٹر سائیکل چوروں نے ضلع بھر موٹر سائیکل چوری کر نے کی وارداتوں مین اچانک اصافہ کر ٹنڈوالٰہیار چمبٹر اورنصر پور سمیت دیگر تھانوں کی حدوں میں دو روز کے دوران نصف درجن موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئی ہیں، سابق ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اکبر سموں کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چور لے اڑے، ایس ایس پی ٹنڈوالٰہیار ایک مر تبہ پھر موٹر سائیکل چوروں کے ریڈار پر ایک کے بعد ایک موٹر سائیکل چوری ہو نے کی وارداتوں کے بعد شہری اور دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد پر یشان ۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل چوروں نے ایس ایس پی ٹنڈوالٰہیارکا ماسٹر پلان نظر انداز کر تے ہو ئے پولیس کو چیلنج کر دیا ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اصافہ کر دیا 48گھنٹوں کے دوران چار تھانوں کی حد میں نصف درجن موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔ شہر یوں نے پولیس کو موٹر سائیکل چوری کر نے والے چور کی سی سی ٹی فوٹیج بھی فراہم کر دی ۔چمبٹر تھانے کی حد میں دو موٹر سائیکلیں تھانہ اے سیکشن کی حد میں دو موٹر سائیکلیں، نصر پور تھانے کی حد میں ایک موٹر سائیکل اور پیارو لونڈ تھا نے کی حد میں بھی ایک موٹر سائیکل چوری ہو نے کی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں۔ متاثر ہ افراد نے میڈ یا کو بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ موٹر سائیکل چوروں کو کارروائی کر نے کی کھلی اجازت دے رکھی ہے اور دن دہاڑے نامعلوم موٹر سائیکل چور شہریوں کی گاڑیوں کو با آسانی چوری کر کے فرار ہو رہے ہیں جبکہ نامعلوم موٹر سائیکل چوروں نے سابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اکبر سموں جو تھانہ نصر پور کی حد میں رہائش پذیر ہیں جہاں پر نامعلوم چوروں نے ان کے فرزند کی گھر کے باہر کھڑی ہو ئی موٹر سائیکل با آسانی چوری کرلی۔ دوسری جانب مد دگار پولیس ایک بار پھر بازی لے گئی مددگار پولیس کے بڑے منثی الطاف رند نے دن دہاڑے خانزادہ اسپتال کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہو نے کی خبر یں سوشل میڈ یا پر چلنے کے بعد خانزادہ اسپتال سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے اپنے تمام فائٹرز کو ہائی الرٹ کر تے ہو ئے انہیں موٹر سائیکل چوری کر نے والے نوجوان کی فوٹیج موبائل پر جاری کی جس میں نوجوان کی تصویر کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح موٹر سائیکل کو چوری کر نے کے بعد لے کر جا رہا ہے جس پر انہوں نے تمام فائٹرز کو ہدایات جاری کی کہ وہ شہر میں شر پسند عناصر پر کڑی نظر ر کھیں ایسے میں ایک مخبر نے اطلاع دی کی صبح خانزادہ اسپتال کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کر نے والے نوجوان کو سخی موج دریا کی درگاہ پر دیکھا گیا ہے جس پر الطاف رند نے فوری طور پر کارروائی کر تے ہو ئے شہر میں موٹر سائیکل چوری کر نے والے دو نوجوانوں کو گر فتار کر نے کے بعد تھانہ اے سیکشن کے حوالے کر دیا۔ اس موقعے پر الطاف رند نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اللہ کا بڑا کرم ہے کہ چار گھنٹوں کی جد وجہد کے بعد موٹرسائیکل چوری کر نے والے دو نوجوانون کو گر فتارکر نے میں کامیاب ہو ئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی ٹنڈوالٰہیار نے ہمیں جو ہدیات دیں اس پر بروقت عمل کر تے ہو ئے موٹر سائیکل چوری کر نے والے دونوجوانوں راجاولد سومار اور آصف ولد گل مجمد کالرو کو سخی موج دریا کی درگاہ سے گرفتار کرکے بائیک ریکور کر لی گئی ہے اور موٹر سائیکل کے مالک کو کہا کہ وہ فریادی ہوں تو مقدمہ درج کیا جا سکے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔