مزید خبریں

شہید فوجی افسران ہمارے ہیرو ہیں، قوم کو ان پر فخر ہے اور ناز ہے،آل سکھر اسمال ٹریڈرز

سکھر( نمائندہ جسارت)آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن نے بلوچستان میں آرمی ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی افسران کی شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی تاریخ شہادتوں کے عظیم مرتبے اور مقام سے مزین ہے ہم ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید فوجی افسران کے لواحقین اور افواج پاکستان سے تعزیت کرتے ہیں شہید فوجی افسران ہمارے ہیرو ہیں، قوم کو ان پر فخر ہے اور ناز ہے،شہدا کی قربانیاں فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے ریلیف آپریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے فوجی افسران کی خدمات سنہرے حروف لکھی جائیں گی انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک شہدا کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین