مزید خبریں

قانون ساز عدالت عظمیٰ نہیں پارلیمنٹ ہے، مولانا عبدالشکور

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور نے کہا ہے کہ قانون ساز عدالت عظمیٰ نہیں پارلیمنٹ ہے، وزیراعظم کا احتساب ہو سکتا ہے تو باقیوں کا کیوں نہیں۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالشکور کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ قانون ساز ادارہ ہے، ہمیں قانون سازی کرنی چاہیے اور اس ادارے کو آزاد کرانا ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں حج آپریشن 3-4 دن تک مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ
خیبرپختونخوا میں کرپشن نہیں ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں۔ فاٹا کے لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو خدارا پوچھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ ایجنٹ ہے ہمیں امریکا کا غلام کہتے ہیں مگر امریکا کے غلام آپ ہیں آگے بڑھیں اور احتساب کے ادارے کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ چھوٹے چھوٹے ایشوز پر سو موٹو لیتا ہے اب کیوں نہیں لے رہا۔