مزید خبریں

سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ راﺅ مسعود علی خان انتقال کرگئے

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ و نائب صدر الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع حیدرآباد راﺅ مسعود علی خان 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ مظاہر العلوم لطیف آباد یونٹ نمبر9میں ادا کی گئی ۔ مرحوم کو سوگواران کی موجودگی میں میر فضل ٹاﺅن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم پی اے عبدالوحید قریشی ، حافظ طاہر مجید، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان ، نائب امیر عبدالقیوم شیخ ،جنرل سیکرٹری ظہیر الدین شیخ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباسط خان ، صدر الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمن، جنرل سیکرٹری نعیم عباسی ، نائب صدر محمد سلیم خان ، محمد حسین خان ، ایڈمنسٹریٹر الخدمت اسپتال فرقان حفیظ، صدر جے آئی یوتھ حیدرآباد عرفان قائمخانی ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ معاذ عارف قریشی‘ سینئر صحافی ، عبدالحفیظ عابد، خالد شیخ ، ناظمین زون مشتاق احمد خان‘اصغر علی پٹھان‘عامر فاروق ، کارکنان سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ را¶ مسعود علی خان نے طالب علم رہنما کے طور پر شہر میں اپنی پہچان بنائی، 1978-79ءمیں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد رہے فلاحی سرگرمیوں میں فعال رہتے ہوئے الخدمت فا¶نڈیشن حیدرآباد کے صدر رہے بعدازاں خرابی صحت کے باعث نائب صدر الخدمت رہے ۔مرحوم شوگر اور بلڈپریشر کے مریض ہونے کے باوجود آخری وقت تک تحریکی سرگرمیوں میں متحرک رہے اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے مرحوم نے سوگواران میں اہلیہ کے علاوہ3بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں ۔