مزید خبریں

حیدرآباد صفائی کی ابتر صورتحال ،گیسٹرووملیریا پھیلنے لگا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں گذشتہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال اور نکاسی آب کے ناقص نظام اوراینٹی ڈینگی ملیریا اسپرے نہ کئے جانے کے باعث گیسٹرو،ڈائریا اور ملیریا بخارتیزی سے پھیلنے لگا، 24گھنٹے کے دوران 300سے زاید مریضوں کو سول اور دیگر اسپتالوں میں پہنچایا گیا جس میں بچوں اور ضعیف العمر افراد کی تعداد زیادہ ہے۔ حیدرآباد اور اس کے قرب و جوار کے کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہے اور صفائی ستھرائی کی بھی ابتر صورتحال ہے جبکہ نکاسی آب کے ناقص نظام اورگلی محلوں میں جمع ہونے والے گندے پانی میں انسدادڈینگی ملیریا اسپرے نہ کیے جانے کے باعث مکھی،مچھروں اور دیگر حشرات العرض کی افزائش میں اضافہ ہو رہاہے جس کی وجہ سے شہر میں گیسٹرو،دائریا اور ملیریا بخارتیزی سے پھیلنے لگا ہے جس پر محکمہ صحت کے افسران نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صفائی
ستھرائی کی ابتر صورتحال اور نکاسی آب کے ناقص نظام پر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالے سے سول اسپتال حیدرآباد کی او پی ڈی شعبہ گیسٹرو کے انچارج ڈاکٹر ایم عارف سکندری نے رابطہ کرنے پربتا یاکہ نے کہا ہے کہ ہماری او پی ڈی اور وارڈز میں گیسٹرواورڈائریاکے مریض بالخصوص دست الٹیاں،پیٹ میں درد اور تیز بخار کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے اور تقریباً100سے150مریض روزانہ رجسٹرڈ کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق ہر سال ملک میں 5سال تک کی عمر کے تقریباً 50ہزار سے زاید بچے محض ڈائریا جیسی عام بیماری کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔