مزید خبریں

وزیر خارجہ آسیان اجلاس میں شرکت کےلیے کمبوڈیا روانہ

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ بلاول زرداری آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے 3 روزہ دورے پر کمبوڈیا روانہ ہو گئے۔ وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران جنوبی مشرقی ایشی کی تنظیم آسیان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے 29ویں آسیان علاقائی فورم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے، جو کمبوڈیا میں منعقد ہو رہا ہے، وزیر خارجہ بلاول زرداری دورے کے دوران مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ، کمبوڈین وزیراعظم سے ملاقاتیں بھی کریں گے، آسیان علاقائی
فورم اجلاس میں خطہ کی عمومی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وزارتی اجلاس میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ پر گفتگو ہو گی۔ آسیان علاقائی فورم وزارتی اجلاس گزشتہ سال کورونا وبا کے باعث بذریعہ وڈیو کانفرنس منعقد ہوا تھا۔