مزید خبریں

بلوچستان: لسبیلہ سمیت دیگر علاقوں میں 3.8 شدت کا زلزلہ

کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک )محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) کے مطابق بلوچستان کے شہر لسبیلہ اور دیگر علاقوں میں 3.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پی ایم ڈی کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ کے مطابق زلزلہ دوپہر 2 بج کر 44 منٹ میں آیا، جس کا مرکز بیلہ کے علاقے سے 103 کلومیٹر شمال مغرب میں اور گہرائی 33 کلومیٹر تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع لسبیلہ اور اس کے قریبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے تاحال کوئی جانی نقصان کا اطلاع نہیں ملی۔خیال رہے کہ پچھلے ہفتے اسی طرح کے ایک واقعے میں پسنی کے قریب ساحل پر لگاتار دو زلزلے آئے تھے، 5.6 شدت کا پہلا زلزلہ شام 6 بج کر 42 منٹ پر آیا تھا، جس کی گہرائی 60 کلومیٹر تھی، دوسرا زلزلہ جس کی شدت 5 تھی، اس کے 10 منٹ بعد شام 6 بج کر 52 منٹ پر آیا اور اس کی گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔یہ زلزلے ایک ایسے وقت میں آئے ہیں جب بلوچستان پہلے ہی مون سون کی طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے خطرناک سیلاب سے دوچار ہے۔