مزید خبریں

پی ٹی آئی کے نفرت انگیزبیانات سے متعلق سماعت آج ہوگی

اسلا م آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے رہنمائوں کو اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانات سے روکنے کی درخواست عدالت عظمیٰ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں2 رکنی بینچ آج بروز جمعرات کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس یحییٰ آفریدی بھی دو رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔ قوسین فیصل ایڈوکیٹ نے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی اداروں سے متعلق ہرزہ سرائی کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔