مزید خبریں

Jamaat e islami

کراچی میں سبزیوں کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بارش اور سیلاب کا بہانا بنا کر ناجائز منافع خوروں نے شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے ،ناجائز منافع خوروں نے حکومت کی عدم دلچسپی کا فائدہ اٹھا کر کراچی میں راتوں رات دھنیے پودینے سمیت دیگر سبزیوں کی قیمت میں 200 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔ دھنیے کی گڈی 20 روپے کی سرکاری قیمت کے بجائے 30 سے 50 روپے جبکہپودینے کی گڈی سرکاری قیمت 12 روپے کے بجائے20 سے 30 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ پالک سرکاری قیمت63 روپے کے بجائے 180 سے 200 روپے کلو ،بند گوبھی۔ 83 کے بجائے 120 روپے،پھول گوبھی 93 کے بجائے 160 روپے ،پیاز درجہ دوم63 کے بجائے 100،پیاز درجہ اول88 کے بجائے120 روپے کلو، کریلا73 کے بجائے 100 روپے کلو، توری سرکاری قیمت73 کے بجائے 100 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔اس ضمن میں سبزی فرشوں نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے سامان مہنگا ہے 2 ہفتے بعد سستا ہوجائے گا سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافے پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے ہمارا برا حال کردیا کچھ بھی سستا نہیں مل رہاہے۔ دال چاول مرغی گوشت ، مصالحے سب کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دی گئی ہیں، تنخواہیں کم ہیں گزارہ مشکل ہوگیا ہے ،کیا کھائیں کیا پہنیں کچھ سمجھ نہیں آتا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت غریب عوام پر رحم کرے اشیاخورو نوش کی قیمتیں کم کرے۔