کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کہہ رہی تھی کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں ان کے خلاف کچھ نہیں،اب یہ عدالت کیوں جا رہے ہیں؟ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کافیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی بوکھلااٹھی ہے، ان کی سمجھ میں نہیںآرہا کہ عمران خان کے جھوٹ پر احتجاج کریں یاعدالت جائیں، کبھی کہتے ہیں عدالت سے رجوع کریں گے اور کبھی یہ لوگ احتجاج کا اعلان کر رہے ہیں۔ ممنوع فنڈنگ ثابت ہوچکی ہے۔