مزید خبریں

Jamaat e islami

احسن اقبال کا ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے5 ، 10 سیٹوں کی قربانی دیکر 22 کروڑ عوام کامستقبل بچایا ہے،ن لیگ نے سیاسی مقبولیت کو دا وپر لگاکر ملکی معیشت کو بچایا،الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے حمایتوں کو پتہ لگ جانا چاہیے کہ عمران خان ہٹلر کا پیروکار ہے،پاکستان میں سری لنکا جیسے انجام کاخطرہ ٹل چکا ہے یہ بات انھوںنے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان بیرونی فنڈنگ سے ملکی معیشت کے ساتھ کھیل رہا تھا، عمران خان بہروپیے کا نام تھا، جس نے سفارتی محاذ پر کچھ نہیں کیا، اس کی وجہ بھارتی شہریوں سے فنڈز لینا تھا۔